کراچی کے پہلے سے ہی پسے ہوئے شہریوں پر ایک اوروارکردیا گیا، پانچ سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ اور بھاری بل جاری کرنے والی کے الیکٹرک نے کراچی کےتباہ حال انفرااسٹرکچر کی ذمہ دار کے ایم سی کیلئے میونسپل یوٹیلیٹی چارجزٹیکس (ایم یو سی ٹی) اپنے بلوں میں وصول کرنا شروع کردیا ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ کے الیکٹرک بطور ادارہ متعلقہ حکومتی احکامات کی تعمیل کررہا ہے.
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے ستمبر کے بلوں میونسپل ٹیکس لگا کر بھیجنا شروع کر دیا ہےمہنگائی اور اضافی بلوں سے پریشان کراچی کے شہریوں نے اسے ایک مزید ٹیکس قرار دے کر اس پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ کے الیکڑک نے خاموشی سے سے بلوں میں کے ایم سی چارجز سے لینا شروع کردئیے ہیں واضح رہے کے الیکٹرک اور کے ایم سی میں ٹیکس وصولی کا معاہدہ تقریباً ایک سال پہلے طے پایا تھا جس کے تحت کے الیکٹرک صارفین کو بلوں کے ساتھ دو سو یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے کے لیے پچاس روپے,دو سو سے سات سو یونٹ کے لیے ڈیرھ سو روپے اورسات سو سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے دو سو روپے ماہانہ ٹیکس دینا ہوگاکمرشل صارفین اور انڈسٹریل صارفین کو ماہانہ دو سو روپے میونسپل ٹیکس کی صورت میں دینا ہوگاایک گھر میں ایک سے زائد میڑوں پر بھی ٹیکس وصول کیا جائے گاکراچی کے مجموعی طور پر 28لاکھ صارفین سے میونسپیل ٹیکس وصول کیا جائے گا.
کے ایم سی تخمینہ کے مطابق کے الیکٹرک بل کے ذریعے کراچی کے شہریوں سے وہ ماہانہ 25 کڑور اور سالانہ 3 ارب روپے تک وصول کر سکے گا ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک اس میونسپل ٹیکس کی ریکوری کا سات فیصد کمیشن 30 کڑور روپے کمائے گی کے الیکٹرک اگر دو ماہ تک ریکوری کے پیسے کے ایم سی کے اکاونٹ میں جمع نہیں کروائے گی تو معاہدہ منسوخ تصور کیاجائے گا .
دریں اثنا کے الیکٹرک کے ترجمان نےاپنے موقف میں کہا ہے کہ متعلقہ صوبائی حکام کی جانب سے کے الیکٹرک کو میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اور ٹیکسز(MUCT) وصول کرنے کی ہدایت دی گئی ہےیہ ہدایت لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے باب دہم (Chapter-X) کے سیکشن 100(1) کے تحت دی گئی ہے، ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ کے الیکٹرک بطور ادارہ متعلقہ حکومتی احکامات کی تعمیل کررہا ہے۔